خان جس چیز میں ہاتھ ڈالتا ہے وہ بد سے بدتر ہو جاتی ہے : بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا بیان حقائق پر مبنی ہے کہ سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ہم سب بھی چاہتے ہیں کہ معیشت کو بہتر کیا جائے لیکن خان جس چیز میں ہاتھ ڈالتا ہے وہ بد سے بدتر ہو جاتی ہے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں آج بدترین دھاندلی دیکھی گئی ملکی تاریخ میں کبھی ایسا جھوٹ پاس نہیں ہوا آج پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے ہمارے دور کان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے سلیکٹڈ اسپیکر ہمیں چلنے ہی نہیں دے رہے مشرف اور ضیاءالحق اسپیکر بھی غیر جانب دار ہوتا تھا یہ دھاندلی زدہ بجٹ ہے میں نے جب ایک رکن کی نشاندہی کی تصویر گنتی کی بجائے اٹھ کر بھاگ گیا اسپیکر نے دھاندلی سے دو بل منظور کرلیا ہے.



کب تک ہم ظلم برداشت کریں گے پنجاب کی عوام ہمارا ساتھ دیں اس ظلم کے خلاف باہر نکل رہا ہوں کل گوجرخان میں جلسہ کروں گا انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ہر طرف سے سسٹم پر حملے کر رہی ہے کسانوں اور مزدوروں کا معاشی قتل کیا گیا ہے سندھ اور تھرکول پر حملہ کیا گیا ہے غریبوں پر بوجھ ڈال کر امیروں کو ریلیف دیا جارہا ہے یہ کیسا نیا پاکستان ہے نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن بجٹ میں ایک نوکری نہیں ۔