بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا فیصلہ – مہنگائی کا نیا سیلاب آئیگا خدارا پی ٹی آئی حکومت ملک کے غریب عوام کا احساس کرے۔


وفاقی حکومت کا عوام پر ایک اور معاشی حملہ، بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا فیصلہ کرلیا جس پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بجلی کے فی یونٹ قیمت میں چار روپے تینتیس پیسے اضافہ کررہی ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئیگا خدارا پی ٹی آئی حکومت ملک کے غریب عوام کا احساس کرے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم بجلی کی قیمت میں اضافے کا ظالمانہ فیصلہ واپس لیں۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کے اثرات ادویات سے لیکر ہر چیز پر مرتب ہونگے آپ نے اپنے کسی ایک وعدے پر عمل نہیں کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ حکومتیں صرف وعدوں اور دعووں پر نہیں چلتیں پی ٹی آئی کو عوام کا زرہ برابر بھی احساس ہے تو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ فوری واپس لے۔