پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ روپڑیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد شائقین کی بدسلوکی کے رویے پر ان کی اہلیہ رو پڑی تھیں ۔سرفراز احمد کی اہلیہ کو پاکستان کی شکست پر دکھ تھا، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست برداشت نہیں کر پا رہی تھیں اور اس پر شائقین کی بدسلوکی اور ناروا رویہ کی وجہ سے انہیں مزید صدمہ پہنچا اور رو پڑیں۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

جس کے بعد میں نے انہیں سمجھایا کہ یہ صرف کرکٹ ہے کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے جب اچھا کھیلتے ہیں تو سب تعریف کرتے ہیں جب اچھا نہیں کھیل پاتے تو لوگ برا بھلا کہتے ہیں اور یہ کہنا پڑتا ہے ۔



سرفراز احمد نے کہا کہ ہم ان تمام پرستاروں کے شکرگزار ہیں جنھوں نے مشکل گھڑی میں ہمارے لیے دعائیں کیں اور ہمیں سپورٹ کیا ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہی ہم میں ہمت پیدا ہوئی اور ہم نے بعد میں آنے والے میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ہم جیتنا چاہتے ہیں بہترین کھیلنا چاہتے ہیں عوام کی توقعات پر پورا اترنا چاہتے ہیں۔