مجھ میں چوہدری نثار اور زعیم قادری جتنی ہمت نہیں : لیکن وقت آنے پر حقیقت بتا دوں گی : ماروی میمن

پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت ماروی میمن کی ناراضگی اور پارٹی کے خلاف سرگرمیوں سے پریشان ہے ۔مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا گیا ہے کہ وہ ما ر و ی میمن کی شکایات کا ازالہ کریں اور اس معاملے کو ختم کرا ئیں کیونکہ ان سے ناراضگی کی وجہ سے پارٹی کے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ دوسری طرف بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ انہیں لندن سے ذرائع کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ اسحاق ڈار بھی چاہتے ہیں کہ کسی طرح ان کی مارو ی میمن سے جان چھوٹ جائے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

ماروی میمن کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ماروی میمن میں ہمت نہیں ہو رہی اور کا کہنا ہے کہ اگرچہ مجھ میں چوہدری نثار اور زعیم قادری جتنی ہمت نہیں لیکن وقت آنے پر میں سب کچھ بتا دوں گی۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ماروی میمن نے مسلم لیگ نون کی قیادت اور پارٹی کے حوالے سے سخت ہوتے ہوئے ٹویٹ کرنا شروع کیے تھے جس پر پارٹی کے عہدیدار اور کارکن بھی حیران تھے کچھ لوگوں کا یہ خیال تھا کہ ماروی میمن پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی ہیں اس لیے مسلم لیگ نون کی قیادت پر طنز کے تیر چلا رہی ہیں لیکن بعض صحافیوں اور سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ مسئلہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کے درمیان ہے اور یہ دونوں ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔



نجی محفلوں میں یہ بات کھلے عام کی جاتی ہے کہ ان دونوں کے درمیان شادی ہوئی تھی لیکن اب یہ دونوں ایک دوسرے سے الگ ہی ناراض ہیں اور ماروی میمن اپنے لئے انصاف چاہتی ہیں ۔جبکہ سابق صدر دباؤمیں ہیں اور وہیں شادی کو تسلیم نہیں کرتے اور خاموش رہنے میں اپنی عافیت سمجھتے ہیں لیکن اپنے قریبی دوستوں سے کہتے ہیں کہ اس معاملے سے میری جان چھڑا و۔
اب تک ماروی میمن اور اسحاق ڈار نے اعلانیہ طور پر اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی نہ ہی میڈیا میں کسی نے ان سے بونیر اس بارے میں کوئی سوال پوچھا نہ کوئی بات ہوئی ۔یہ سب باتیں پس پردہ ہورہی ہیں اور نجی محفلوں میں ہوتی ہیں۔