سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ : عوام نے بچوں کی صحت کیلئے مطالبے کی حمایت کردی

سندھ میں گورنمنٹ اسکول ٹیچرز نے موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے یہ مطالبہ سندھ میں پڑنے والی شدید گرمی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے اور وزیر تعلیم کو خط لکھا گیا ہے خط میں گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس 15 جولائی تک چھٹیاں ہوئی تھی سندھ میں شدید گرمی ہے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

بچوں کی صحت کے لیے چھٹیاں بڑھائی جائیں ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے یہ درخواست وزیر اعلیٰ سندھ کو سمر ی بنا کر بھیجی ہے شہریوں نے بھی شدید گرمی کی وجہ سے بچوں کی صحت کی خاطر چھٹیاں بڑھانے کے مطالبے کی حمایت کی ہے دوسری طرف پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ اور مالکان چاہتے ہیں کہ چھٹیاں ختم ہونے پر اسکول کھل جائیں اور یکم جولائی سے اسکولوں کا آغاز کردیا جائے۔



والدین کے مطابق اسکول انتظامیہ اور مالکان کو صرف اپنی فیسوں سے غرض ہے انہیں بچوں کی صحت کی کوئی پروا نہیں اسکول مالکان چاہتے ہیں کہ اسکول کھلے اور ان کی جیبیں گرم ہو ں فیس مل جائیں ۔انہی بچوں کی صحت کی کوئی پروا نہیں کہ اتنی گرمی میں بچے بیمار پڑھ سکتے ہیں ۔