بلاول شادی کے لیے راضی ہے میری عمر اب آرام کرنے اور پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے : آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول اب شادی کے لیے مان گیا ہے راضی ہے اس کے لیے لڑکی ڈھونڈ نی ہے اور میں آر ام کرنا چاہتا ہوں اور اپنی زمین سنبھالنا چاہتا ہوں اب میری یہ عمر پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے بلاول اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے اس نے پارٹی اور سیاسی امور سنبھال لیے ہیں مجھے کوئی پروا نہیں ہے وہ شادی کے لئے مان گیا ہے اب لڑکی ڈھونڈنی ہے اس کے بعد مجھے آرام کرنا ہےاپنی زمین سنبھالنی ہے اور میری عمر اب ہوتے پوتیوں سے کھیلنے کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمان ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے لیے خوشخبری لائے گا ۔


[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]