حبیب جالب سے متعلق یادوں پر مبنی کتاب ”جالب جالب” کا پانچواں ایڈیشن شائع

حبیب جالب سے متعلق یادوں پرمبنی کتاب جالب جالب کا پانچواں ایڈیشن شائع ہو گیا ۔مشہور صحافی مصنف مجاہد بریلوی کی کتاب کا اہتمام اور پیشکش راشد اشرف کی ہے ۔زندہ کتابیں سلسلے کی یہ 43 ویں کتاب ہیں اس سے قبل اس کے کئی ایڈیشن چھپ چکے ہیں اور اب اسے زندہ کتابیں کے تحت شائع کیا گیا ہے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

مجاہد بریلوی صاحب کا لکھا پیشگفتار اور فہمیدہ ریاض مرحومہ کا تعارف دونوں بہت اہم ہے ۔فہمیدہ ریاض نے مجاہد صاحب کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے اسے پڑھ کر آپ متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکیں گے ۔کتاب خود کو منواتی ہے اور یہ کتاب تو اس سے قبل بھی شائع ہوتی رہی ہے یہ اس کا ترمیم اور اضافہ شدہ ایڈیشن ہے ۔جالب صاحب سے مجاہد صاحب کا ایک خاص تعلق تھا ایسی کتابیں انسان محبت میں لکھتا ہے عقیدت میں لکھتا ہے اور قا ڑی بھی دوران مطالعہ اس سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکتا۔



مجاہد بریلوی صاحب نے تاریخی کی اہم باتوں کو کتاب میں محفوظ کر دیا ہے اس کتاب کو پڑھ کر بہرحال ایک بات ضرور واضح ہوتی ہے اور وہ یہ کہ وطن عزیز کا جو حال ہوا ہے اس کے ڈانڈے کہاں جا کر ملتے ہیں ۔اسے سب نے بقدرِ ظرف لوٹا ہے اپنے ہاتھ رنگے ہیں یہ ملک ایک ایسی ہڈی کی شکل اختیار کرگیا ہے جس سے چوس کر کونے میں پھینک دیا جاتا ہے۔