پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

کراچی ( نامہ نگار خصوصی ) پیپلز پارٹی نے پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کے خلاف ایک مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔قرارداد پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان غزالہ سیال،ہیرسوہو،تنزیلہ قمبرانی اورشازیہ عمر کی جانب سے بدھ کو جمع کرائی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گہا ہے کہ ٹرین کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ عوام پربوجھ ہے ۔اس لئے وفاقی حکومت ٹرینوںکے کرایوں میں اضافے کا ظالمانہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔


[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]