یہ سیاسی ایشو نہیں آفت ہے، اس عذاب سے غریب کسانوں کا نقصان ہوا ہے : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی

کراچی ( نامہ نگار خصوصی )اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج  درانی نے وفاقی حکومت سے ٹڈی دل کے حملے پر فوری اقدام کا مطالبہ کردیا ہے سندھ اسمبلی کے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عذاب آفت سندھ میں بلوچستان سے آیا ہے یہ وفاق کی ذمہ داری ہے صوبوں کی مدد کریں ٹڈی دل کے اس عذاب سے غریب کسانوں کا نقصان ہوا ہے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

یہ سیاسی ایشو نہیں آفت ہے وزیر زراعت بھی اس حوالے سے ایوان کو آگاہ کریں وزیر زراعت اسماعیل راہو نے بتایا کہ یہ ٹڈی دل کا حملہ ایران اور پھر بلوچستان اور ہمارے خیرپور، سانگھڑ و دیگر میں پہنچ چکی ہے پہلے تیس مقامات نارا کے پوائنٹ آو ٗٹ ہوئے تھے ہم نے ٹیم بنائی اور پلانٹ پروٹیکشن ٹیمیں روانہ کی ہیں اس کے ساتھ ہر ضلع کے ساتھ وڈیو لنک پر اجلاس کیا اور ایمرجنسی اقدام کیا جارہا ہے۔



یہ بہت بڑا حملہ ہے ہم نے اسپارکو کو بھی لکھا ہے تاکہ ان سے مدد اور ایریل اسپرے کرا سکیں اسپارکو کے پاس ورکنگ جہاز صرف ایک ہے جو بلوچستان میں کام کررہا ہے ہم نے وفاق کو سندھ کے ہر تعاون اور مالی حصہ دا ری کا یقین دلایا ہے پیپلزپارٹی کے نادر مگسی نے کہا کہ یہ حساس مسئلہ ہے ایک جہاز سے کام نہیں چلے گا کسی بھی طرح یہ بڑا حملہ ہے اس پر اقدام کیا جائے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ حساس مسئلہ ہے ہم خود پرائیویٹ طور پر بھی کرنے کو تیار ہیں۔