سندھ میں ٹڈی دل کے حملے کا معاملہ سندھ اسمبلی تک پہنچ گیا

کراچی (نامہ نگار خصوصی )سندھ میں ٹڈی دل کے حملے کا معاملہ سندھ اسمبلی تک پہنچ گیا ہے بدھ کو ایوان کی کارروائی کے آغاز میں خاتون رکن اسمبلی نسیم آراءنے درخواست کی کہ صوبے میں ٹڈی دل کے حملے اور فصلوں کی تباہی پر اس عذاب سے نجات کی دعا کرائی جائے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

ایوان میں باران رحمت کے لئے بھی دعا کے لئے کہا گیا۔پی ٹی آئی کے رکن سعید آفریدی نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے دعا ضروری ہوگئی ہے کیونکہ یہ مسئلہ وزیر موصوف سے تو حل نہیں ہورہا۔ ایم ایم اے کے رکن عبدالرشید نے منشیات کے عالمی دن پر اس وبا سے تحفظ کے لئے دعا کرائی ان کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ افراد اس وباءمیں مبتلاء ہیں اور ہرسال 40 ہزار افرادمر جاتے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ منشیات کی وباءمیں پنجاب سرفہرست اور شہروں میں کراچی سرفہرست ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر عمران شاہ نے کہا کہ لاڑکانہ میں دو افراد ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلاءتھے وہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ان کے لئے بھی دعا کی جائے ۔ ایم کیو ایم کی خاتون رکن رعنا انصار نے سابق صوبائی وزیر افضال منیف کے انتقال اور ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی سردار شا کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کرائی۔