بغیر کارکردگی کے دنیا گھومنے والا چیئرمین سینٹ نہیں چل سکتا : آصف زرداری

سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے صادق سنجرانی کو منتخب کرایا لیکن دس مہینے کی کارکردگی دیکھی وہ سب کو بیرون ملک گھما رہے ہیں اور خود بھی گھوم رہے ہیں بغیر کارکردگی کے دنیا گھومنے والا سینٹ نہیں چل سکتا انہوں نے بطور چیئرمین سینٹ کوئی بھی بامعنی بات اور کام نہیں کیا۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی بتائی گئی اپوزیشن میں ہم آہنگی ہے اور وہ ساتھ ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں سب نے ملکر جامع پروگرام بنایا ہے میں نہیں سمجھتا کوئی باہر کی سیاسی فورس کی سوچ ہے آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے لیے خوشخبری لائے گا کیونکہ حکمرانوں کو احساس نہیں غریبوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے لوگوں کا کرنسی پر بھی اعتبار نہیں رہا ڈالر باہر جا رہا ہے۔



ایک بار پھرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت ضرور گرانا چاہتے ہیں لیکن جمہوریت تبا ہ نہیں کرنا چاہتے، اختر مینگل کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی مرضی ہے جمہوریت ہے وہ اپنے ووٹ لے کر آئے ہم اپنے ووٹ لے کر آئے ہیں ۔ایک اور سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کا استقبال بھی ویسے ہی کرنا چاہیے تھا جس طرح عمران خان نے دیگر دوست ملکوں کا کیا ۔