ون ڈے میچوں میں ویرات کوہلی کے بیس ہزار رنزمکمل ٹنڈولکر اور لارا کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میچوں میں 20 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا انہوں نے 417 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کر کے سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کا 453 اننگ میں یہ سنگ میل عبور کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں جب بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے آئے تو انہیں بیس 20ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے سینتیس 37 رنز درکار تھے انہوں نے 72 رنز کی اننگ کھیلی ون ڈے میچوں میں تیز ترین 20 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ان سے پہلے جن کھلاڑیوں نے بیس ہزار رنز بنا رکھے ہیں ان میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز،  جنوبی افریقہ کے جیک کیلس اور بھارت کے راہول ڈریوڈ شامل ہیں۔