ہیوسٹن میں اسلامک آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام امریکہ کی تاریخ کی سب سے بڑی اسلامک آرٹ کی نمائش کا انعقاد


رپورٹ :کامران جیلانی
International -correspondent = USA
فیسٹیول میں امریکہ بھر کے ممتاز مسلمان آرٹسٹوں کے فن پارے اور پینٹگز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

ہیوسٹن (بیورو رپورٹ)

ہیوسٹن میں اسلامک آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام امریکہ کی تاریخ کی سب سے بڑی اسلامک آرٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
فیسٹیول میں امریکہ بھر کے ممتاز مسلمان آرٹسٹوں کے فن پارے اور پینٹگز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

ہیوسٹن نارتھ کی مقامی مسجد کے ہال میں منعقد ہونے والی دو روزہ اسلامک آرٹ کی نمائش میں مقامی امریکیوں سمیت 5 ہزار سے زائد افراد نے اسلامک آرٹ کے نادر فن پاروں اور خوبصورت پینٹنگز کو پذیرائی بخشی اور بڑی تعداد میں خریداری بھی کی



اسلامک آرٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر خواجہ عظیم الدین کا اس موقع پر جیوے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ گزشتہ 8 سال سے نمائش کے انعقاد کا مقصد اسلامک آرٹ کے شاندار ورثہ اور فن کو امریکی معاشرے میں روشناس کرانا ہے
انہوں نے مزید کہا اس نمائش میں سینکڑوں پاکستانی اور امریکن طلبہ بھی بحیثیت رضا کار خدمات انجام دے رہے ہیں ہمارا مقصد پاکستانی امریکی نوجوانوں میں Rich اسلامک ورثہ اور فن کو فروغ دینا ہے
اس موقع پر بچوں کیلے مہندی لگانے ،خطاطی اور فن کیلے فوڈ ٹرکس کا بھی انتظام کیا گیا تھا