کورونا وائرس صورتحال: کوئی اموات نہیں، مزید 156 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی

کراچی (13دسمبر) : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خوش قسمتی سے کورونا وائرس سے کوئی اموات سامنے نہیں آئی تاہم 10489 ٹیسٹ کرانے پر 156 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ خوش قسمتی سے گزشتہ روز کسی اموات کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ اتوار تک اموات کی تعداد 7638 تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 10489 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 156 کیسز کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 1.5 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6897214 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 477076 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں 97.6 فیصد یعنی 465688 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں سے گزشتہ روز صحتیاب ہونے والے 7 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 3750 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3589 گھروں میں، 23 آئسولیشن مراکز اور 138 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 130 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 9 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 156 نئے کیسز میں سے 26 کراچی سے سامنے آئے ہیں جن میں سے 14 شرقی ، 12 جنوبی اور باقی کراچی کے چار اضلاع وائرس سے پاک رہے جبکہ دیگر اضلاع میں حیدر آباد 21، مٹیاری 17، شہید بینظیر آباد اور ٹھٹھہ 16-16، نوشہروفیروز 15، دادو 14، جامشورو 8، سانگھڑ 6، لاڑکانہ 5، تھرپارکر اور عمرکوٹ 3-3، بدین، میرپورخاص اور ٹنڈو الہیار 2-2 کیسز ہیں۔ ویکسی نیشن: ویکسی نیشن کے اعداد و شمار سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 10 دسمبر تک 25707571 ویکسین لگائی گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 157048 ویکسین لگائی گئی ہیں – مجموعی طور پر 25864619 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ