بھارت ناقابل شکست … ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ سے باہر

ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بآسانی 125 رنز سے شکست دے دی اس شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے بھارت نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

اس کے چھ میچوں  میں 11 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بھارت نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا۔



انہوں نے 72 رنز بنائے مہندر سنگھ دھونی نے 56 رنز بنائے تھے۔بھارت کا  سیمی فائنل  میں پہنچنا اب یقینی ہوتا جا رہا ہے اس کے تین میچ بھی باقی ہیں۔