وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک تعیناتی کے لئے پاکستانی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی سلیکشن کے لئے پالیسی گائیڈ لائن کی منظوری دیدی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک تعیناتی کے لیے پاکستانی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی سلیکشن کے لیے پالیسی گائیڈ لائن کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت بیس فیصد کا کوٹہ وہاں کے مقامی پاکستانیوں کے لیے رکھا گیا ہے اس سلسلے میں وزارت کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

جس کی بنیاد پر کویت سمیت دیگر ملکوں میں اس حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کو آگاہی دے دی گئی ہے جو 20 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے اس کی سلیکشن آئی بھی یہ کراچی کے جانب سے لیے گئے ٹیسٹ کے ذریعے ہوگی اور اخبارات میں سلیکشن کے لیے اشتہارات بھی دیے جائیں گے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے ہی یہ کہتے رہے ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو۔



اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بہتر امیج میکنگ ہوتا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی سیاحت کو فروغ حاصل ہو ۔حکومت میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اس جانب خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے اور اب بیرون ملک تعیناتی کے لیے پاکستانی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی سلیکشن کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری وزیراعظم نے دی ہے گریڈ 18 سے گریڈ 21 کے افسران اس سلسلے میں اپلائی کر سکیں گے ۔مقامی پاکستانی باشندے بھی اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کر سکیں گے اور آئی بی اے کراچی کے ٹیسٹ کے ذریعے سلیکشن ہوگی ۔