68

سفیر پاکستان کویت عزت مآب جناب غلام دستگیر صاحب کے اعزاز میں ماجد علی چوہدری کا الوداعی ڈنر

 سابق ممبر قومی اسمبلی کویت جناب حمود الحمدان صاحب نے شرکت کی
کویت سے بیورو چیف جیوے پاکستان طارق اقبال کی خصوصی رپورٹ
کویت: ماجد علی چوہدری، ممبر بورڈ آف گورنرز OPF پاکستان و چیئرمین پاکستان نیشنل گروپ آف سکولز اینڈ کالجز (پاکستان ، کویت ، سعودی عرب ، یمن ) نے سفیر پاکستان برائے کویت عزت مآب غلام دستگیر صاحب کے اعزاز میں پاکستان نیشنل انگلش سکول حولی کویت میں الوداعی ڈنر کا اہتمام کیا ۔

سفیر محترم صاحب کویت میں اپنی خدمات انجام دے کر واپس جا رہے ہیں۔ بحیثیت سفیر کویت میں ساڑھے تین سال گزارے ہیں۔ آپ اتنے بڑے صاحب کردار اور بااخلاق ہیں کہ کویت میں ایک شخص بھی  ایسا نہیں ہے جس کو آپ سے کوئی شکایت ہو۔ آپ نے ہر ایک کو عزت بخشی ہے ۔ اس تقریب میں سفیر محترم صاحب کے ساتھ پاکستان نیشنل انگلش سکول حولی کویت کے منیجر اور سابق ممبر قومی اسمبلی کویت  حمود الحمدان اور پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔



تمام شرکاء انواع و اقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور خوب انجوائے کیا۔ اس تقریب میں سہیل یوسف نے نظامت کے فرائض بخوبی سرانجام دیئے ۔ مقررین نے جن میں حافظ محمد شبیر صاحب ڈائریکٹر جنرل پاکستان بزنس سینٹر کویت،  محمد عارف بٹ،  پیر امجد حسین، ڈاکٹر شجاع الدین، رانا اعجاز سہیل کے علاوہ میاں محمد ارشد نے سفیر پاکستان کی خدمات کو سراہا۔رانا اعجاز سہیل نے سندھی اور سرائیکی میں چند اشعار بھی پیش کئے اور داد حاصل کی ۔








اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں