گوادر حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کی آواز ہے۔اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے پرامن اور آئینی جدوجہد کا حق آئین پاکستان ہر پاکستانی شہری کو دیتا ہے۔

میرپورخاص ==تحسین احمد خان ===گوادر حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کی آواز ہے۔اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے پرامن اور آئینی جدوجہد کا حق آئین پاکستان ہر پاکستانی شہری کو دیتا ہے۔پرامن عوامی احتجاج اوراس میں لاکھوں بلوچ عوام کی شرکت اہل بلوچستان کے بنیادی حقوق کے لئے سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔پرامن احتجاج کے ذریعے بلوچوں کو ان کے بنیادی حقوق دینے سے ناراض بلوچ نوجوان پہاڑوں سے نیچے اترسکتے ہیں۔ بلوچستان میں اس پرامن احتجاج کے نتیجے میں حقوق ملنے پر وہاں کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگی۔آج ہرپاکستانی بلوچ ماؤں بہنوں اور بھائیوں سے مکمل اظہار یکجتہی کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل نے میرپورخاص پریس کلب پر امیرجماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق کی اپیل پر گوادر بلوچستان کی عوام سے ملک گیر یکجہتی بلوچستان کے حوالے سے منعقدہ عوامی مظاھرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مظاہرے سے سیکریٹری جماعت اسلامی میرپورخاص محمد رفیق چوہان محمد عاصم شیخ سمیت دیگرذمہ داران نے خطاب کیا۔اس موقع پرانہوں نے مذید کہاکہ مولانا ھدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کی عوام کیلئے جدوجہد کی علامت بن چکے ہیں اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر مولانا کے خلاف غداری کا مقدمہ اور ان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی شدید مذمت کر تے ہیں وفاقی وصوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے گوادر کی عوام کو ان کا حق دیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی حق دوگوادربلوچستان تحریک مظلوموں کے حقوق غضب کرنے والوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے علاوہ ازین مظاہرین نے اس موقع پر بلوچستان کی عوام سے یکجہتی نعرے لگائے اور انہیں بنیادی حقوق کی فراہمی کامطالبہ کیا٭٭