وزیر اعظم نے و فاقی سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وہ پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ22 کے افسر ہیں

وزیر اعظم نے و فاقی سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وہ پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ22 کے افسر ہیں ۔ڈاکٹرارشد محمود کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے دعوی کیا کہ وفاقی وزیر اور ڈاکٹر ارشد محمودکے درمیان ایک حا لیہ اجلاس کے دوران جھڑپ ہوئی تھی، و فاقی سیکرٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی چارج تفویض کیا گیاہے۔ڈاکٹر ارشد محمود 7 ماہ سے بھی کم عرصے سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کے عہدے پر فائز رہے۔ ذرائع کے مطا بق ایک اہم وفاقی وزیر کی شکایت پر ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاقی وزیر اور ڈاکٹر ارشد محمود کے درمیان ایک حا لیہ اجلاس کے دوران جھڑپ ہوئی تھی۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم سے سیکرٹری کی شکایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم نے سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری پیٹرولیم کو ہفتہ کو چھٹی کے روز عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نے جون دو ہزار بیس کے پیٹرول بحران پر اس سال مئی میں اسد حیاالدین کو سیکریٹری پیٹرولیم کے عہدے سے ہٹاکر ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیا تھا –