ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کے نئے کیرئیر کا آغاز ہوگیا

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کے نئے کیرئیر کا آغاز ہوگیا ہے انہوں نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ کے دوران کمنٹری کرکے اپنے نئے کیریئر کا آغاز کردیا اب وہ بھی کرکٹ کمنٹیٹر بن گئے ہیں کرکٹ کمنٹری کے ساتھ ساتھ میچوں پر تبصرہ کیا کریں گے ورلڈکپ سے پہلے انہوں نے ملالہ کے ساتھ مل کر ایک ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی تھی اور انہوں نے پاکستانی ٹیم کی دعوت بھی کی ۔اظہر علی کے پرستاروں نے ان کے نئے کیرئیر کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]