پاکستان نے ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا.

پاکستان نے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان اب چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے ۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے پاکستان نے یہ ہدف 49 اوور اور ایک گیند میں حاصل کے لیے آخری اوور کی پہلی گیند پر کپتان سرفراز احمد نے بونڈری  شارٹ لگا کر پاکستان کو چھ وکٹوں سے کامیابی دلائی۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

پاکستان نے چار وکٹوں پر دو سو اکتالیس رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا، پاکستان کی جیت میں اہم کردار بابر اعظم نے ادا کیا انہوں نے شاندار سنچری بنائی اور ناقابل شکست رہے۔بولنگ میں پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے سب سے اچھی بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، پاکستان کو اپنے آخری دونوں میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف جیتنے ہوں گے  تو پاکستان بآسانی میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔



اگر پاکستان دیگر ٹیموں کے پوائنٹ برابر ہوئے تو پھر فیصلہ بہتر رن ریٹ پر ہوگا ۔پہلے نمبر پر اس وقت آسٹریلیا بارہ پوائنٹ نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر گیارہ پوائنٹ ۔بھارت نو پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے اور انگلینڈ آٹھ پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے بنگلہ دیش اور پاکستان کے سات سات پوائنٹ ہیں لیکن بنگلہ دیش کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے ۔