ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایماندار، نڈر اور مخلص انسان تھے ان کی قومی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کا انتقال پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے

میرپورخاص== تحسین احمد خان === ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایماندار، نڈر اور مخلص انسان تھے ان کی قومی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کا انتقال پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے سلسلے میں مصطفائی تحریک پاکستان کی جانب سے دس لاکھ کلام پاک اور ایک کروڑ درود شریف کا نذرانہ سلام پاکستان مہم کے آغاز کے موقع پر صوبائی جنرل سکریٹری ظہیر السلام، رضاکار صفدر لاشاری، احسن ظہیر اور دیگر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ ڈاکٹر صاحب بطور نیوکلیئر سائنسدان اور متحرک سماجی کارکن تھے ان کی خدمات کا اعتراف اور ان کو یاد کرنا اعزاز کی بات ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وژن اور لیڈر شپ ہمیشہ ملک و قوم کی رہنمائی کرتی رہے گی انھوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں انتھک محنت کے ساتھ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا یہی وجہ ہے کہ آپ کو پاکستانی ایٹم بم کا خالق جانا جاتا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی جامعات میں ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام سے چیئر قائم کی جائے اور ان کے نام سے اسکالر شپ جاری کی جائے اور جو ادارے ڈاکٹر صاحب نے ملک اور قوم کی خدمت کرنے کیلئے قائم کئے ہیں ان کی حکومت مکمل کفالت کرے یہ محسن پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے٭٭