علی زیدی بتاؤ مولوی محمود کون ہے ؟ پیپلز پارٹی کے رکن نے قومی اسمبلی میں ریحام خان کی کتاب لہراتے ہوئے سوال اٹھا دیا ؟

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ایک موقع پر جب وفاقی وزیر علی زیدی تقریر کر رہے تھے تو پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر کہا کہ علی زیدی بتاؤ مولوی محمود کون ہے ؟جس پر علی زیدی نے تنگ آکر جواب دیا کہ مولوی محمود تیرا ماما ہے ۔پیپلزپارٹی کے رکن نے ایوان میں رہام خان کی کتاب لہراتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب پڑھو پھر عزت رہ جائے گی اور یہ بتاؤ کہ کیا مولوی محمود آپ کا فرنٹ مین نہیں ہے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب لہرانے کا واقعہ پی ٹی آئی کے وزیر مراد سعید کی جانب سے بے نظیر بھٹو سے متعلق کتاب سے ایک پیراگراف پڑھنے کے بعد پیش آیا یاد رہے کہ ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان کی جنسی زندگی سے متعلق کتاب میں کہیں انکشافات کیے ہیں اور کتاب میں وفاقی وزیر مراد سعید پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما اس کتاب کو سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ اور الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہیں۔



قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ وہ طویل سیاسی جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچے ہیں جب کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ حساب کتاب چھوڑو آگے بڑھو بہتر ہوگا سابق صدر نائب کی پلی بارگین کی شک سے فائدہ اٹھا کر پیسے واپس کریں اور پلیئر ہو جائیں سندھ میں گیارہ سال پیپلز پارٹی کی حکومت چلی آ رہی ہے اور ڈیڈ چینل کی رپورٹ ہے کہ سندھ میں زکوۃ فنڈ غائب ہیں یہ تو بتایا جائے کہ یہ سمٹ بینک کا مالک کون ہے انہوں نے کہا کہ جس نے کرپشن پر پی ایچ ڈی کرنی ہے وہ زرداری سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ لے۔