فیصل واوڈا کی ماسی ….. مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ مریم اورنگزیب کو کس طرح نوازا گیا ۔یہ ماسی تھیں جس طرح مالشیے ہوتے ہیں اس طرح ماسیاں بھی ہوتی ہیں۔ روزنامہ امت کی آن لائن رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کا بہت کچھ پتہ ہے لیکن خاموش ہیں مریم اورنگزیب خود سلیکٹڈ طریقے سے آئیں ،رجیکٹیڈ اگر سلیکٹیڈ کہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے مریم اورنگزیب کو کس طرح سے نوازا گیا ہے یہ ماسی تھی جس طرح مالشی ہوتے ہیں اسی طرح ماسیاں بھی ہوتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ میری وزارت میں تعلیم یافتہ لوگ چپڑاسی کی نوکری چاہتے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان سینسرڈ ۔۔۔ ارکان اسمبلی بول ہی نہیں سکتے یہ کیسی آزادی ہے یہ تاریخ کی بدترین سینسرشپ ہے؟ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سنا ہے میری غیر موجودگی میں ڈپٹی سپیکر نے سلیکٹڈ لفظ پر پابندی عائد کر دی ہے سلیکٹڈ لفظ نہیں ہے لیکن آپ کی مرضی ہے پابندی غیر آئینی ہے پابندی وزیراعظم کی انا کا مسئلہ ہے حکومتی فیصلےپر تیل ڈالنے کے مترادف ہیں۔



وزیراعظم نے سلیکٹیڈ کہنے پر ڈیسک بجائے اور ایک سال بعد اسی لفظ پر پابندی لگا دی۔
مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک نااہل اور ناکام حکومت ہے انہوں نے گن گن کر وزیراعظم کے وعدے یاددلائےجو انہوں نے حکومت میں آنے سے پہلے کئے تھے اور اس کے بعد حکومت میں آکر کرنے تھے لیکن وہ سب کام نہیں ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوئی وعدے پورے نہیں کیے یہ ایک ناکام اور نااہل حکومت ہے ۔سیاسی مبصرین کے مطابق وفاقی وزیر  فیصل واوڈا . مریم اورنگزیب کی تنقید برداشت نہیں کر سکے اور انہوں نے مریم اورنگزیب کو ما سی قرار دے دیا۔