لاڑکانہ —-کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

لاڑکانہ رپورٹ عاشق پٹھان —-کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر اختر حسین کوریجو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری گلشیر سومرو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سی ایم سی ہسپتال ڈاکٹر عبدالستار شیخ ،محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران سمیت سماجی تنظیموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کرپشن کے خلاف آگاہی ریلی میں شرکہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے، اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن غلام سرور ابڑو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ پورے صوبے سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکے،انہو نے کہا کہ کرپشن ایک مہلک بیماری ہے اور ہم اسے ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ دن ہم کرپشن کے خلاف اس لیے منا رہے ہیں تاکہ کرپشن سے پاک معاشرہ قائم کیا جا سکے، اس سلسلے میں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے اور جہاں بھی کرپشن اور بدعنوانی ہے وہ آگے آئیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں،انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور عوام بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہمارے پاس آئیں اور ہمیں بدعنوانی کے بارے میں آگاہ کریں گے تاکہ ہم بہتر کارروائی کر سکیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا بھی مقصد صوبے کو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک بنانا ہے اور ادارے اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو کا کہنا تھا کہ کرپشن ایک تباہی ہے اس کے خاتمے کے لیے ہمیں اور آپ کو مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ کوئی بھی کام عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اور ادارہ بھی عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے،ریلی سے سپرنٹنڈنٹ سی ایم سی ہسپتال ڈاکٹر عبدالستار شیخ ،سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر اختر حسین کوریجو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری گلشیر سومرو ودیگر نے بھی خطاب کیا۔