آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چودھویں عالمی اُردو کانفرنس میں فیض احمد فیض کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کلاسیکل رقص و محفل موسیقی کا انعقاد


کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ چودھویں عالمی اُردو کانفرنس کے پہلے روز کا رنگا رنگ اختتام شاندار کلاسیکل ڈانس اور موسیقی کے پروگرام پر ہوا ، معروف کلاسیکل ڈانسر شَیمَا سید اور زاشانے ملک نے فیض کی غزلوں پر زبردست کلاسیکل رقص پیش کیا جسے شائقین کی طرف سے بھرپور سراہا گیا، اس موقع پر آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے طلبہ نے فیض احمد فیض کی نظمیں اور غزلیں گاکر شرکاءکو جھومنے پر مجبور کردیا، احسن باری، ارمان رحیم اور محمد زبیر اور دیگر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ عدنان آفاق، عمران مومنہ(عمو) ،شاہد رحمن،ذیشان پرویز، شمس العارفین، جوشفہ بھٹی، عزیز قاضی، مصطفی بلوچ، سلمان وزیر، نعمان حسن، سمیر احمد، لیزا، گل، حرا حنیف، سلمان شبیر، رضوان، احسن شیخ، ارسلان ملک اور حزیفہ نے موسیقی کے پروگرام میں زبردست مظاہرہ کیا۔ محفل موسیقی میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔