صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر تشدد کے بعد کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے پریس کلبوں میں پی ٹی آئی کے ارکان پر تین دن کیلئے داخلے پر پابندی

کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران پر تشدد کے واقعے کے بعد کراچی پریس کلب کے گورننگ باڈی کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدیداروں پر تین دن کے لیے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی ہوگی، نجی ٹی وی چینل کے اینکر پر بھی تین دن کی پابندی لگائی ہے، تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔


[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]



جو صحافی تنظیموں سے رابطہ کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کرے گی،  پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تشدد میں ملوث اپنے رکن کی ممبر شپ ختم اور معافی مانگے۔کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ملک بھر کے پریس کلبوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کے وزراوٗں پر پریس کلبوں میں داخلے پر پابندی لگائی ہے، جس کے نتیجے میں لاہور اور اسلام آباد  کے پریس کلبوں  نے فوری طور پر پابندی عائد کردی،  ملک کے دیگر شہروں کے پریس کلبوں کی جانب سے بھی یہی فیصلے سامنے آ رہے ہیں۔