گورنر سندھ کا فصلوں پر ٹڈی دَل کے حملے سے بچاﺅ کے لئے اہم اقدام 

وفاقی وزارت زراعت، فوڈ سکیورٹی اور ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ، ٹڈی دَل کے خاتمے کے لئے ہوائی اسپرے کرنے کی ہدایت 
کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے فصلوں پر ٹڈی دَل کے حملے سے بچاﺅ کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے وفاقی وزارت زراعت، وزارت فوڈ سکیورٹی اور وزارت ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کیا اور ٹڈی دَل کے خاتمے کے لئے ہوائی اسپرے کرنے کے احکامات جاری کئے۔ گورنرسندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں ہوائی اسپرے یقینی بنائا جائے۔ گورنر سندھ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اس قدرتی آفت سے بہتر انداز سے نمٹنے کے ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔


[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]