قصور اور نواح میں دو لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ ورثاء نے پولیس سے مدد مانگ لی۔ روبینہ زوجہ نثار احمد نے پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) قصور اور نواح میں دو لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ ورثاء نے پولیس سے مدد مانگ لی۔ روبینہ زوجہ نثار احمد نے پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بیٹا عظمت اللہ کام کی تلا ش میں گھر سے باہر گیا جو تاحال گھر کو واپس نہیں پہنچا اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے اسے تلاش کیاجائے جبکہ یٰسین نے پولیس تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا پندرہ سالہ بیٹا گھر سے کام کے سلسلہ میں گیا جو تاحال گھر کو واپس نہیں پہنچا اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے اسے تلاش کیا جائے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔