کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ کراچی میں مون سون سیزن کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا جس کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اس مرتبہ مون سون سیزن میں کراچی میں زیادہ بارشوں کی توقع ہے کراچی میں 21 جون کو ہلکی بارش ہوئی تھی۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]



جس سے پری مون سون بارش قراردیا گیا جس کے ساتھ بھی کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد دوبارہ گرمی نے کراچی کولپیٹ میں لے رکھا ہے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مون سون بارشوں کے ساتھ ہی کراچی میں گرمی کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا اور شدت میں کمی آ جائے گی دوسری طرف ملک کے مختلف حصوں میں مون سون سیزن شروع ہونے پر تیز اور زیادہ بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بعض علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ۔