قصور اور گردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص زخمی اور نو زخمی ھوگئے۔ریسکیو 1122کی ٹیم نے بروقت موقع پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) قصور اور گردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص زخمی اور نو زخمی ھوگئے۔ریسکیو 1122کی ٹیم نے بروقت موقع پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ مطابق کنگن پور کا رہائشی نوجوان محمد علی ولد محمد اختر کنگن پور سے لاہور اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ جا رہا تھا کہ الہ آباد کے نزدیک سرور فوڈ کے قریب موڑ کاٹتے کنٹینر سے موٹر سائیکل جا ٹکرائی جس سے محمد علی موقع پر خالق حقیقی سے جا ملا اور اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جنہیں لوگ اٹھانے میں مصروف تھے کہ پیچھے سے حجرہ شاہ مقیم سے آتی ہوئی تیز رفتار موٹر سائیکل زخمیوں کو اٹھانے والوں سے جا ٹکرائی جس کے باعث کل آٹھ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے زرائع کے مطابق حادثہ کنٹیر والے کی غفلت کے باعث پیش آیاجس کے بعد ریسکیو 1122کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے جن کا علاج جاری ہے مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے