نیب کراچی آفس میں شیڈول کے تحت کھلی کچہری کا اہتمام، عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کیلئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں: ڈی جی نیب کراچی

کراچی: چیئر مین نیب جسٹس جاوید قبال کی ہدایات پر ڈی جی نیب کراچی نے 27 جون 2019بروز جمعرات نیب کراچی آفس میں شیڈول کے تحت کھلی کچہری کا اہتمام کیا ہے۔   ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان و دیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

  ڈی جی نیب نے عوام سے کہا کہ اپنی شکایات نیب آفس کراچی میں صبح11:00بجے تا01:00بجے تک درج کراسکتے ہیں۔ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ عوام سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف نیب کے پاس اس کھلی کچہری میں نشاندہی کریں۔ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائے گی۔



قومی خزانہ کو نقصان دینے والے اشخاص پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔  ایسے عناصر کو قانون کے کٹھیرے میں لانا موجودہ وقت کی اولین ترجیعات میں سے ایک اہم ترجیح ہے۔ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس پر ارسال یا بذریعہ ٹیلیفون نمبرز پر بھی رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔