جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن میرپورخاص کے تحت عالمی یوم معذورین کے موقع پر مستحق ضرورت مند معذورین میں وھیل چیئر کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد


میرپورخاص ==تحسین احمد خان ===
جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن میرپورخاص کے تحت عالمی یوم معذورین کے موقع پر مستحق ضرورت مند معذورین میں وھیل چیئر کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد الخدمت کمپلیکس خیابان یوسف میں کیا گیا۔تقریب سے ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جنید مرزا سابق ڈائیریکٹر کالجز غلام رسول مہر جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء لالہ نور محمد معروف صحافی و سوشل ورکر سید بختیار علی شاہ الخدمت فاونڈیشن ضلع میرپورخاص کے صدر نادر خان گلستان معذورین کے صدر ملک قمرالدین اور حافظ سلمان خالد نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید مرزا نے کہا کہ ضرورت مند اسپشل افراد میں وھیل چیئر کی تقسیم الخدمت فاونڈیشن کا بہترین کارنامہ ہے الخدمت فاونڈیشن کے میڈیکل، صحت،کلین واٹر،آرفن کیئر (یتیم بچوں)کی کفالت پروجیکٹ، مستحقین میں راشن سمیت دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم کے کام انتہائی شاندار اور قابل تقلید ہیں دیگر این جی اوز کو الخدمت کی طرح کام کرنا چاھئیے۔آج کی یہ شاندار تقریب خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقد کرکے الخدمت نے معذورں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی افراد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سابق ڈائیریکٹر کالجز غلام رسول مہر نے کہا کہ آج کی اس پروقار تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے مستحق خصوصی افراد ہی ہماری توجہ اور ہمدردی کے حقیقی مستحق ہیں سینئر صحافی وسوشل ورکر سید بختیار شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا فلاحی ادارہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو کہ ہرطرح کے حالات میں مختلف شعبوں میں انسانیت کی بلا امتیاز رنگ،نسل و مذہب خدمت کا فریضہ ادا کر رہا ہے۔ مہمانان نے تقریب میں مستحق افراد کے درمیان الخدمت کی جانب سے مفت وھیل چیئر تقسیم کیں اس موقع پر نا در خان صدر الخدمت فاؤنڈیشن میر پور خاص نے مہمانان اور حاضرین کو الخدمت فاونڈیشن کی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا اس موقع پر جناب ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا نے الخدمت کے کاموں کی تعریف کرتے ہواالخدمت فاؤنڈیشن کو اپنے ادارے کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا٭٭