کویت میں تعینات جارجیا اور قازقستان کے سفیروں کے اعزاز میں ڈ ین کا الوداعی استقبالیہ

رپورٹ : طارق اقبال  (بیوروچیف)  جیوے پاکستان کویت
کویت میں تعینات جارجیا اور قازقستان کے سفیروں کے اعزاز میں ڈ ین کی جانب سے روایات کے مطابق الوداعی استقبالیہ دیا گیا ۔یہ الودعی استقبالیہ ایسے سفیروں کے اعزاز میں منعقد کیا جاتا ہے جو اپنے ملک کی جانب سے تعیناتی کا عرصہ مکمل کرنے کے بعد یہاں سے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہوتے ہیں یا ا نہیں نئی ذمہ داریوں پر کسی اور ملک میں تعیناتی کے لیے جانا ہوتا ہے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

دیگر ملکوں کی طرح کویت میں بھی سفارت کاروں کا ایک ڈپلومیٹک کور ہوتا ہے جس کے سربراہ کو ڈین کہتے ہیں ڈین ایسے سفارتکاروں کے اعزاز میں الوداعی استقبالیہ دیتا ہے اور استقبالیہ میں وہاں تعینات مختلف ملکوں کے تمام سفیر شرکت کرتے ہیں ۔گزشتہ دنوں کویت میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین کی جانب سے جارجیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر عزت مآب جناب ر و لینڈ بریڈ ز ے H.E.Roland Beridze  اور قازقستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر عزت مآب جناب الا ما س ا بدرا ما نو و    H.E Alamas Abdramanov کے اعزاز میں مشترکہ طور پر الوداعی استقبالیہ دیا گیا۔



اس شاندار اور وقار اور یادگار الوداعی استقبالیہ کے میزبان ڈپلومیٹک کور کے ڈین عزت مآب جناب   H.E Abdou Lahad Mbackeتھے وہ کویت میں سینیگال کے سفیر ہیں ۔یہ استقبالیہ منگل 25 جون 2019 کو کراوٗن پلازہ ہوٹل کے الفرح بال روم کویت میں دیا گیا ۔اپنے خطاب میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین اور استقبالیہ کے میزبان نے کہا کہ کویت میں اپنی تعیناتی کے دوران صبح بلوچ ہونے والے جارجیا اور قازقستان کے سفیروں نے ہمارے دل جیت لیے انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انتہائی تعاون اور معاونت اور مددگار رہنے کا ثبوت دیا اور انتہائی پرجوش اور شاندار طریقے سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔



ان کی صلاحیتوں کی بدولت اور عمدہ کام کے نتیجے میں ان کے ملکوں نے کویت کے ساتھ اپنے تجارتی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت حاصل کی اور یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ ان کے دور میں ان کے ملکوں نے کویت کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کے نئے سنگ میل عبور کئے اب جبکہ یہ دونوں اپنے اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ا پنے پیچھے بہت عمدہ یادیں چھوڑی ہیں ان کے اچھے کام ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے ہم مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں صحت اور ترقی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں یہاں موجود تمام شرکاء کی جانب سے میں ان دونوں کے لئے اور ان کے اہل خانہ کے لئے مزید خوشیوں اور ترقی اور کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔


[supsystic-gallery id=157 position=center]