ایک عورت اور پاکستانی عورت خاص کر سندھی عورت کی حیثیت سے کہتی ہوں کبھی گھبرانا نہیں ہے یہ مشکلات آنی جانی ہیں: فریال تالپور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ میں بے گناہ ہوں مجھے پتہ ہے یہ تمام مقدمات جعلی ہیں ایک عورت اور پاکستانی عورت خاص کر سندھی عورت کی حیثیت سے کہتی ہوں کبھی گھبرانا نہیں ہے یہ مشکلات آنی جانی ہیں وہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کررہی تھیں انہیں پروڈکشن آرڈر پر انکی رہائشگاہ سے سندھ اسمبلی لایا گیا تھا۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

سندھ اسمبلی آمد پر فریال تالپور کا اسپیکر ، صوبائی وزراء اور پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے استقبال کیا جب وہ ایوان میں آئیں تو انکا ڈیسک بجاکر استقبال کیا گیا اسمبلی گیلریز میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی عہدیداران اور بعض اراکین قومی اسمبلی موجود تھے فریال تالپور نے اسپیکر آغا سراج درانی سے تشکر کا اظہار کیا کہا کہ میں آپ کی شکر گذار ہوں۔



میرے لئے یہ مشکلات نئی نہیں ہیں میرے شوہر، بھائی، والد اور بی بی شہید کو پابند سلاسل کیا گیا میں نے انکے ساتھ جیلوں میں ملاقاتیں کیں اور دو مرتبہ ضلعی ناظمہ رہی اور مشکل سے بنی انہوں نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے میں بے گناہ ہوں مجھے معلوم ہے کہ یہ سب مقدمات جعلی ہیں انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی عورت خاص کر سندھی عورت کی حیثیت سے کہتی ہوں کبھی گھبرانا نہیں ہے آج جو میرے ساتھ ہورہا ہے کل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے اپوزیشن کی خواتین خاص طور پر صورتحال کا جائزہ لیں۔ اپنی تقریر کے بعد فریال تالپور ایوان سے باہر چلی گئیں۔ تاہم وزیراعلی سندھ کی بجٹ تقریر کے دوران ایک مرتبہ پھر ایوان میں واپس چلی آئیں اور اجلاس کے اختتام تک موجود رہیں۔