حبس بے جا میں رکھی گئی شادی شدہ خاتون کو دو کمسن بچوں سمیت چھاپہ مار کاروائی کے ذریعے بازیاب کرا لیا ہے*۔ ایس ایس پی سجاول جناب سید امداد علی شاہ صاحب خصوصی ہدایات پر

*ڈسٹرکٹ پولیس سجاول*

سجاول۔1 دسمبر 2021

بریکنگ نیوز

ایس ایس پی سجاول جناب سید امداد علی شاہ صاحب خصوصی ہدایات پر

*انچارج وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل اور ایس ایچ او سجاول کی قابل ستائش کارکردگی*

*حبس بے جا میں رکھی گئی شادی شدہ خاتون کو دو کمسن بچوں سمیت چھاپہ مار کاروائی کے ذریعے بازیاب کرا لیا ہے*

تفصیلات کے مطابق

آج مسمات نور زوجہ اسلم منگنھار کہ بھائی ارشاد علی ولد مراد مشہوری حیدرآباد سے آ کر، ایس ایس پی سجاول جناب سید امداد علی شاہ صاحب کو درخواست دی کہ میری بہن نور زوجہ اسلم منگنھار کو کافی عرصے سے حبسِ بے جا میں رکھا ہوا ہے اور ناہی ہم کو اپنی بہن سے ملاقات کرنے دیا جاتا ہے

ہم اپنی بہن سے حیدرآباد سے سجاول ملنے آتے ہیں تو اس کا شوہر اور دوسرے رشتے دار ہمیں ہر دفعہ مارپیٹ کر گالیاں دے کر واپس کر دیتے ہیں،لہذا ہماری بہن اور اس کے بچوں کو جان کا خطرہ ہے

*جس پر جناب ایس ایس پی صاحب سجاول نے انچارج وومین پروٹیکشن سیل اور ایس ایچ او سجاول کو فورن کاروائی کرکے متاثرہ عورت اور اس کے بچوں کو جلد از جلد بازیاب کرانے کا حکم دیا*

ایس ایس پی صاحب سجاول کی جانب سے حکم ملتے ہی انچارج وومن پروڈکشن سیل اور ایس ایچ او سجاول نے ایریگیشن کالونی سجاول میں چھاپہ مار کارروائی کرکے متاثرہ خاتون نور زوجہ اسلم منگنھار کو بچوں سمیت بازیاب کرالیا ہے، خاتون کے شوہر اسلم منگنھار کو بہی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے

*متاثرہ خاتون کا تحریری اور ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے اور اس کی مرضی کے مطابق اس کو والدین کے حوالے کیا گیا ہے*

*✍️ترجمان ضلع سجاول پولیس*