لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے قانون اور وکالت سے وابستہ چار روزہ کتابی میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ نے بار کے صدر اکبر ڈہر، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ محمد اسماعیل ابڑو، لائبریری سیکریٹری ایڈووکیٹ عامر سوہو و دیگر کے ہمراہ کیا

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان

لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے قانون اور وکالت سے وابستہ چار روزہ کتابی میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ نے بار کے صدر اکبر ڈہر، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ محمد اسماعیل ابڑو، لائبریری سیکریٹری ایڈووکیٹ عامر سوہو و دیگر کے ہمراہ کیا، اس موقع پر ایڈووکیٹ علی نواز گھانگھرو، ایڈووکیٹ عنایت علی موریو، ایڈووکیٹ صفدر بھٹو، ایڈووکیٹ رفیق ابڑو، ایڈووکیٹ احمد خان ابڑو، ایڈووکیٹ صابر علی شیخ، ایڈووکیٹ سید شفقت شاہ، ایڈووکیٹ ساجد علی پیرزادو، ایڈووکیٹ رفیق منگی و دیگر بھی موجود تھے، کتابی میلے میں قانون، وکالت، ادب، سائنس اور اسلامیات کے موضوعات سے وابستہ کتابیں خریداری کے لیے رکھی گئی ہے جس پر 35 سے 50 فیصد رعایت بھی دی جارہی ہے، اس حوالے سے کتابے میلے کے آرگنائیزرز کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں پہلی مرتبہ یہ کتابی میلا لگایا گیا ہے پہلے وکلائے حضرات مشہور اور مہنگی کتابیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے منگواتے تھے تاہم اس کتابے میلے میں وہ تمام کتابیں موجود ہیں جس سے وکلائے کے علم میں اضافہ ہوگیا۔