سجل علی کی بہن اور بھائی کے ساتھ تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو کافی عرصے کے بعد انکی بہن، اداکارہ صبور علی اور بھائی کے ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔

سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی بہن، اداکارہ صبور علی اور بھائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ان کی بہن اور بھائی انکی طاقت ہیں‘۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’سجل علی کا بھائی ان کی کاپی ہے جبکہ صبور علی دونوں سے مختلف نظر آتی ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’بہت عرصے کے بعد آپ نے اپنی بہن اور بھائی دونوں کے ساتھ تصویر شیئر کی، آپ لوگ بہت اچھے لگ رہے ہیں، ماشااللّٰہ‘۔
کچھ مداحوں نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی سے ان کے بھائی کا نام پوچھا۔

سجل علی کی اس پوسٹ کو صرف 14 گھنٹوں میں 2 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔