لاہور قلندرز کے تیسرے کھلاڑی کی بگ بیش لیگ میں انٹری

لاہور قلندرز کے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیفٹ آرم اسپنر سید فریدون کا آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش ( بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا ہے۔

سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا ہے کہ سید فریدون کا بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا ہے، سید فریدون پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے کھلاڑی ہیں جن کا آسٹریلیا میں معاہدہ ہوا۔

ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اور دلبر حسین کا بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدہ رہ چکا ہے، 19 سالہ سید فریدون آسٹریلیا میں ہیں۔
ا نہوں نے کہا کہ سید فریدون کا انتخاب لاہور قلندرز کے ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ہوا، اسپنر میں غیر معمولی مہارت پائی جاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کام کرتے رہیں گے، سید فریدون کو پلیٹ فارم دیا، اب شو کیس کرنا ان کا کام ہے۔

سید فریدون کا کہنا ہے کہ موقع ملنے پر بہت خوش ہوں، میں نے اس موقع کا خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ سے متعلق لاہور قلندرز کا مشکور ہوں، قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں عاقب جاوید کے ساتھ بہت محنت کی۔