سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بحث ساتویں روز بھی جاری، فریال تالپور بھی پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں پہنچ گئیں

کراچی: سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بحث کے ساتویں روز پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی فریال تالپور بھی پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں پہنچ گئیں۔ پیپلزپارٹی کے اراکین نے بھر پور استقبال کیا فریال تالپور کاکہناتھا گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

  لیڈر آف دی اپوزیشن کی تین گھنٹے کی طویل تقریر کا وزیر اعلیٰ نے بھر پور جواب دیا۔ اجلاس کی مزید تفصیلات میں. پیپلزپارٹی کی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو نیب کی حراست سے پروڈکشن آرڈر پر ایوان لایا گیا تو جیالے اراکین نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ فریال تالپور کا کہنا تھا جیل ہمارے لیے نئی نہیں گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، لیڈر آف دی اپوزیشن فردوس شمیم نقوی نے تین گھنٹے کے طویل خطاب میں سندھ حکومت کی کارکردگی کوزیرو قرار دیا تو وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق کی زیادتیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وفاق نے مکمل فنڈز نہیں دیے جس سے شارٹ فال ہوتا ہے۔



اجلاس کے دوران صحافیوں نے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر تحریک انصاف کے رہنما کے تشدد کے خلاف احتجاج کیا، جس پر ایوان میں تحریک انصاف کے رہنما مسرور سیال کے خلاف مشترکہ قرارداد مذمت منظور کر لی گئی.