گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سی فوڈ ، یو کے کی میئر نازش عادل کی ملاقات

ملاقات میں مقامی حکومتی نظام ، تجارت بڑھانے ، مقامی حکومتی نمائندگان کے وفود کے تبادلوں پراظہار خیال
کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل سے سی فورڈ،یو کے Seaford-UK کی میئر نازش عادل Nazish Adilنے گورنرہاوٗس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مقامی حکومتی نظام، تجارت بڑھانے، مقامی حکومتی نمائندگان کے وفود کے تبادلوں پراظہار خیال کیا گیا۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

اس موقع پرگورنرسندھ نے کہا کہ وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے جو باہمی مفادکی بہتری میں اہم ثابت ہوں گےاس طرح کے اقدامات سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور نئے نئےتجربات کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے اقدامات کے ذریعے سے ہی مقامی حکومت کے نظام میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔



جس سے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھانے میں مدد اورمقامی نظام کونئی جہت حاصل ہوگی ۔ میئر نازش عادل نے گورنرسندھ کو اپنےتجربات اور سی فوڈز کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کئے گئےاقدامات کے بارے میں بتایا۔