ایک ہفتہ قبل مصطفی آباد سے لا پتہ ہونے والے 24سالہ نوجوان سراغ نہ مل سکا۔ محلہ ملکاں والا کا رہائشی نوجوان ثاقب رشید صبح نماز پڑھنے گیا واپس نہ آیا،

قصور (بیورو رپورٹ) ایک ہفتہ قبل مصطفی آباد سے لا پتہ ہونے والے 24سالہ نوجوان سراغ نہ مل سکا۔ محلہ ملکاں والا کا رہائشی نوجوان ثاقب رشید صبح نماز پڑھنے گیا واپس نہ آیا، والدین پریشان، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد محلہ ملکاں والا کے رہائشی عاقب علی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا 24الہ بھائی ثاقب رشید ایک ہفتہ قبل گھر سے نماز پڑھنے گیا تھا جو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تا حال نہیں مل سکا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ثاقب رشید کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عاقب علی نے اعلی ٰحکام فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کے بھائی کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔