پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے، مزید پانچ اضلاع کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر ضلع کے لیے صدر سید شفقت حسین شاہ اور میر اعجاز ٹالپر جنرل سیکریٹری مقرر کردئیے گئے۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

گھوٹکی ڈسٹرکٹ کے لیے میاں عبدالمالک عرف میاں مجن صدر اور اربیلو منگریو جنرل سیکریٹری مقرر ۔جیکب آباد کے لیے فقیر مولابخش کھوسو صدر وحید علی بروہی جنرل سیکریٹری مقرر ۔کشمور کندکوٹ کے لیے سید اظہر علی شاہ صدر، نواب علی سبزوئی جنرل سیکریٹری مقرر جبکہ شکارپور ڈسٹرکٹ کے لیے سید نادر حسین شاہ صدر اور برکت علی کیہر جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے۔



پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے صوبائی نائب صدر سردار محمد صادق کھوسہ، فنانس سیکریٹری سید شفقت حسین شاہ ،جوائنٹ سیکریٹری ارشد شر ،آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالکریم شر کی موجودگی میں فنکشنل لیگ ہاوٗس کراچی میں تمام منتخب عہدیداروں کو نوٹیفکیشن دئیے۔