نیب کی پانی چوروں کرنے والوں کے خلاف کارروائی

کراچی: انڈسٹریل ایریاز میں کھارے پانی کی سپلائی، 5 ٹھیکیداروں کو نیب نے نوٹس جاری کردئیے ، بیشتر ٹھیکیداروں نے واٹر بورڈ کی مرکزی سپلائی لائنز کے اطراف بورنگ کر رکھی ہیں، کھارے پانی کے نام پر واٹر بورڈ کا پانی چوری کرکے فیکٹریز کو سپلائی کرنے کا شبہ ہے، نیب۔

اس کام میں واٹر بورڈ کے بعض ملازمین سے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت کا بھی الزام ہے، نیب حکام کو واٹر بورڈ کا پانی چوری کرنے کے ٹھوس شواہد مل گئے ہیں، ذرائع۔  واٹر سپلائی کی 55 کمپنیوں میں سے 5 کے مالکان کو نیب نے طلب کرلیا ہے۔ٹھیکیداروں کو سو روپے کے اسٹامپ پیپر پر “پانی چور” نہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرانے کا حکم، انڈسٹریل ایریا میں کس کمپنی کو کتنا پانی سپلائی کر رہے ہیں۔ حلف نامہ میں شامل ، نیب نے نوٹسز کی کاپیاں واٹر بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی بھیج دی ہیں۔