37

ملک اور بیرون ملک سے صحافیوں اور سیاسی شخصیات کی جانب سے امتیاز فاران کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پی ٹی آئی کے مسرور سیال کی مذمت

پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور چیئرمین ظہور احمد نے  پی ٹی آئی کے مسرور سیال کا صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کے غنڈہ عناصر نے سینئر صحافی امتیاز فاران سے ٹی وی شو میں غنڈہ گردی کی، تنقید برداشت کرنے کے بجائے صدر پریس کلب پر حملہ کردیا، پاکستان جرمن پریس کلب  نے مسرور سیال سے معافی مانگنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمن پریس کلب پاکستان میں صحافیوں کے خلاف جاری مختلف نوعیت کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں