چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی کراچی پریس کلب کے صدر پر پی ٹی آئی رہنما کے تشدد کی مذمت

کراچی:  چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری مذمت کرتے ہوئے کہا کہ   امتیاز فاران پر ٹی وی شو میں پی ٹی آئی رہنما کا تشدد ناقابل برداشت ہے، پی ٹی آئی راہنما صحافیوں پر تشدد کرکے ثابت کررہے ہیں کہ ان کا نظریہ فاشزم ہے،  کیاعمران خان نے پی ٹی آئی راہنماؤں کو جبر، دباؤ، تشدد اور تسلط کی تربیت دی ہے،  پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کی آواز نہیں دباسکتی،  پاکستان پیپلزپارٹی حکومتی جبر کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔