بنگلہ دیش افغانستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں افغانستان کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دیتے ہوئے پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے بنگلہ دیش نے سات میچ کھیل کر سات پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سری لنکا اور پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے اس کے پانچ پوائنٹ ہیں سری لنکا چھٹی پوزیشن پر ہے اس کے 6 پوائنٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری ، بھارت 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور انگلینڈ 8.5 کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔