پاکستان کرکٹ بورڈ بوب وولمر کے بعد دوسرے کوچ مکی آرتھر کی اچانک موت سے بچ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست کے ساتھ ہی ایک اور بری خبر سے بچ گیا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے خودکشی کا سوچ لیا تھا یہ انکشاف انہوں نے خود کر دیا ہے اگر وہ خود کشی کرلیتے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو  باب وولمر کے بعد مکی آرتھر کی صورت میں دوسرے کوچ کی موت کی خبر ملتی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھارت کے ہاتھوں  پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد شدید ذہنی اذیت میں مبتلا رہے اور انہوں نے خودکشی جیسے انتہائی اقدام پر بھی غور کیا،

  مکی آرتھر بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد آنے والے شدید عوامی ردعمل اور ان پر ہونے والی تنقید سے گھبراگئے۔ مکی آرتھر کے اس انکشاف نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ذہنی کیفیت اور کرکٹ بورڈ پر آنے والے دباؤ کا اندازہ بھی شائقین کرکٹ کو کروا دیا ہے، کئی راتوں تک وہ سو نہیں سکے کھلاڑی بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں انہوں نے کھلاڑیوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ بس ایک خراب پرفارمنس تھی،



لیکن وہ خود کو سمجھانے میں مشکل محسوس کرتے رہے کہ یہ شکست کیوں ہوئی مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف ٹیم کی جیت چاہتے تھے لیکن ٹیم یہ دونوں اہم میچ ہار گئی بھارت کے خلاف شکست پر انہیں بہت زیادہ دکھ ہوا اور وہ خود کشی کرنے کا سوچ رہے تھے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں تین شکست کھانے کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگئے، کھلاڑیوں پر ملک،  بیرون ملک سے میڈیا اور ٹی وی پر بھرپور تنقید کی جا رہی تھی، یہ دن وہ بھلا نہیں سکیں گے۔