41

محمد عامر ورلڈ کپ کا بہترین بولر … ماہرین حیران رہ گئے

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر محمد عامر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو بہترین بولر ثابت کیا ہے وہ 16 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن چکے ہیں ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے محمد عامر کی انگلینڈ سمیت مختلف ٹیموں کے خلاف کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھائے جارہے تھے اور کہا جا رہا تھا کہ وہ ناکام ہو رہے ہیں وکٹ نہیں لے رہے۔

فا ر م میں نہیں ہیں لیکن سلیکٹروں نے ان پر اعتماد کیا اور انہوں نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ بھی کیا ہے اب تک وہ سب سے کم رنز دینے والے فاسٹ بولر ہیں یہ بات بھی اہم ہے کہ محمد عامر وہ بولر ہیں جنہیں ابھی تک کسی بھی میچ میں کسی بھی بیٹسمین کی طرف سے چھکا نہیں لگایا جا سکا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں