107

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب کا نیا اعزاز، یوراج سنگھ کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب نے افغانستان کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔وہ دنیا ئےکرکٹ کے دوسرےکھلاڑی بن گئے ہیں جس نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی ایک میچ میں 50 سے زائد رنز بھی بنائے اور پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں ان سے پہلے یہ کارنامہ بھارت کے یوراج سنگھ انجام دے چکے ہیں۔

شکیب الحسن نے دس اوورز میں 33 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔اس سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 69 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔انہوں نے بنگلہ دیش کی افغانستان کے خلاف شاندار فتح میں مرکزی کردار ادا کیا ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں